سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(685) خاوند کے لیے خوبصورتی اختیار کرنے کے لیے وگ لگانے کا حکم

  • 19533
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 589

سوال

(685) خاوند کے لیے خوبصورتی اختیار کرنے کے لیے وگ لگانے کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عورت کے لیے وگ لگانے کا کیا حکم ہے تاکہ وہ اپنے خاوند کے لیے زیب و زینت کرے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آپس میں محبت اور تعلق مضبوط کرنے کے لیے میاں بیوی میں سے ہر ایک کا دوسرے کے لیے خوبصورتی کا انتخاب مناسب ہے لیکن شریعت اسلام کی انھیں حدود میں رہتے ہوئے جو کہ جائز ہیں جبکہ وگ کا لگانا غیر مسلموں سے شروع ہوا تھا اور اسے لگانا اور اس سے خوبصورتی حاصل کرنا ان میں ہی مشہور تھا یہاں تک کہ یہ ان کی علامت میں سے ہو گیا لہٰذا مسلمان عورت کا اسے لگانا اور اس سے خوبصورتی حاصل کرنا اگرچہ خاوند کے لیے ہو۔ پھر بھی یہ کافروں سے مشابہت ہے اور بلا شبہ نبی  صلی اللہ علیہ وسلم   نے ان سے اپنے اس فرما ن کے ذریعے منع کردیا ہے۔

"مَنْ تَشَبَّهَ بِقَوْمٍ فَهُوَ مِنْهُمْ"[1]

"جس نے کسی قوم کی مشابہت کی وہ انھیں میں سے ہے۔

(؟َ؟؟)لگانے میں داخل ہے بلکہ اس سے کہیں زیادہ اور (؟؟؟)ایسا کرنے والے پر لعنت کی ہے (سعودی فتویٰ کمیٹی )


[1] ۔صحیح مسند احمد (50/2)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 606

محدث فتویٰ

تبصرے