سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(683) گودوانے کا حکم اور اس حالت میں حج کی ادائیگی

  • 19531
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 769

سوال

(683) گودوانے کا حکم اور اس حالت میں حج کی ادائیگی

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بدن میں گودائی کا کیا حکم ہے؟اور کیا گودایاہوا آدمی اگر فریضہ حج کی ادائیگی چاہتا ہوتو کوئی رکاوٹ تو نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بدن میں گودنا اور گدوانا حرام ہے کیونکہ نبی  صلی اللہ علیہ وسلم   سے ثابت ہے کہ آپ نے بال لگانے اور لگوانے والی گودنے اور گودوانے والی پر لعنت کی ہے اور "وشم"(گودنا گدوانا)رخساروں ہونٹوں اور دیگر اعضائے بدن میں اس طرح ہوتا ہے کہ ان کا رنگ پیلے سبز یا سیاہ رنگ سے بدل ڈالا جائے۔حج کی ادائیگی میں گودنا گدوانا کوئی رکاوٹ نہیں۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 606

محدث فتویٰ

تبصرے