سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(682) علاج کی غرض سے دانتوں میں کشادگی پیدا کرنے کا حکم

  • 19530
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 646

سوال

(682) علاج کی غرض سے دانتوں میں کشادگی پیدا کرنے کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

علاج معالجے اور خامیوں کو دور کرنے کے ارادے سے دانتوں کی کشادگی کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

دانتوں کا علاج اگر خوبصورتی اور کم عمری کو ظاہر کرنے کے لیے ہوتو یہ شرعی طور پر حرام ہے اگر علاج معالجے کے طور پر ہوتو کوئی رکاوٹ نہیں۔اگر عورت کا کوئی زائد دانت ظاہر ہو جو تکلیف دہ ہوتو پھر اسے اکھڑوانے میں کوئی رکاوٹ نہیں کیونکہ اس سے بد صورتی پیدا ہوتی ہے اور کھانے میں رکاوٹ ہوتی ہے نیز خامیوں کو دور کرنا بھی شرعی طور پر جائز ہے اسی طرح اگر ان میں کیڑے ہوں اور ان کی اصلاح کی ضرورت ہوتو کوئی حرج نہیں۔(فضیلۃ الشیخ صالح الفوزان)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 605

محدث فتویٰ

تبصرے