سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(681) خوبصورتی کے لیے دانتوں میں کشادگی کرانے کا حکم

  • 19529
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 736

سوال

(681) خوبصورتی کے لیے دانتوں میں کشادگی کرانے کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عورت کا اپنے دانتوں کو بصورتی کے لیے کشادہ کرنے کاکیا حکم ہے؟کہ انھیں کولر(Cooler)سے ٹھنڈا کرائے تاکہ ان کے درمیان تھوڑی سی کشادگی ہو اور اسکی خوبصورتی میں اضافہ ہو۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مسلمان خاتون پر اپنے دانتوں کو کولر کے ذریعے ٹھنڈا کرواکے معمولی سی کشادگی پیدا کرنا تاکہ دانتوں کی خوبصورتی سے حسن و جمال میں اضافہ ہو۔ حرام ہے البتہ اگر دانتوں میں کچھ ٹیڑھ پن ہوتو اس کو دور کرنے کے لیے عملی طور پر برابر کیا جاسکتا ہے اور اس خامی کو دور کرنے کے پیش نظر ان کو درست کرنے میں کوئی حرج نہیں کیونکہ یہ علاج کی قسم اور ٹیڑھ پن کو دورکرنے کی وجہ سے ہے اوریہ عمل ایک اسپیشلسٹ لیڈی ڈاکٹر کے ذریعہ سرانجام پانا چاہیے (فضیلۃ الشیخ صالح الفوزان)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 605

محدث فتویٰ

تبصرے