سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(677) نا معلوم انگریزی حرفوں پر مشتمل لباس کا حکم

  • 19525
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 664

سوال

(677) نا معلوم انگریزی حرفوں پر مشتمل لباس کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

انگریزی زبان کی تحریروں پر مشتمل لباسوں کا کیا حکم ہے جن کا ہمیں تو پتہ نہیں۔کہیں ایسا نہ ہوکہ یہ حروف غلط مفہوم پر دلالت کرتے ہوں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہمارا ذمہ ہے کہ ہم ان کلمات اور حروف کے بارے میں پوچھیں جو عربی زبان کے علاوہ لکھے ہوتے ہیں کیونکہ وہ فاسد اور مخرب اخلاق معانی پر دلالت کرسکتے ہیں ،لہذا ایسے لباس استعمال کرنا  جائز نہیں  جن پر انگریزی یا عربی کے علاوہ کسی اور زبان کے الفاظ درج ہوں جب تک آدمی ان کلمات کی پاکیزگی کو اچھی طرح نہ جان لے،اور یہ کہ ان میں کوئی ایسی چیز نہ ہو جو عزت خراب کرنے والی اور کافروں کی تعظیم کرتی ہو کیونکہ یہ تحریریں کافروں کے لیے وقارکاباعث بن سکتی ہیں،مثلاً:کھلاڑیوں ،فنکاروں اور ایسا کوئی انوکھا کارنامہ انجام دینے والوں کے متعلق کوئی تحریر ہو اور اس قسم کے دیگر لوگوں کے بارے میں تحریریں ہوں تو  اگر ان میں کافروں کی عزت  کا اظہار ہوتو یہ حرام اور ناجائزہے ،اور اگر وہ گھٹیا اور رزیل مطالب پر مشتمل ہوں تو بھی ناجائز ہے ،لہذا لباس پہننے سے پہلے ان تحریروں کے بارے میں تحقیق کرنا ضروری ہوگا۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثمین  رحمۃ اللہ علیہ  )

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 603

محدث فتویٰ

تبصرے