سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(676) چھوٹی لڑکیوں کاچھوٹا لباس پہننا

  • 19524
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 643

سوال

(676) چھوٹی لڑکیوں کاچھوٹا لباس پہننا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بعض عورتیں اللہ انکو ہدایت دے،اپنی کم عمر لڑکیوں کو ایسے چھوٹے کپڑے پہناتی ہیں جو پنڈلیاں ننگی کر تے ہیں۔جب ہم ان کی ماؤں کو نصیحت کرتے ہیں تو وہ کہتی ہیں:ہم بھی اس عمر میں ایسے کپڑے پہنتی رہی ہیں۔ اور ہمارے بڑے ہونے کے بعد اس بچپن کی عادت کا کوئی نقصان نہیں ہوسکا،لہذا اس کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

میں تو سمجھتا ہوں کہ انسان کے لیے مناسب ہی نہیں کہ وہ اپنی چھوٹی بیٹی کو اس قسم کا لباس پہنائے،اس لیے کہ جب وہ اس کی عادی ہوجائے گی تو اسی پر قائم رہے گی اور اس کی نگاہ میں لباس کا معاملہ ہلکاہوگا۔بچپنے میں حیا اختیار کرنے کی عادی ہوگی توبڑی ہوکر بھی اسی حالت میں رہے گی۔میں اپنی مسلمان بہنوں کی خیر خواہی کرتا ہوں کہ وہ بیرونی دشمنان اسلام کا لباس ترک کردیں اور وہ اپنی بیٹیوں کو حقیقی ساتر لباس کا عادی بنائیں جو حیا پر مبنی ہو کیونکہ حیا  ایمان کا حصہ ہے۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثمین  رحمۃ اللہ علیہ )

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 602

محدث فتویٰ

تبصرے