سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(673) مردوں کے مشابہ لباس

  • 19521
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 591

سوال

(673) مردوں کے مشابہ لباس

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عورت کا مردوں جیسے لباس  پہننے کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عورت کے لباس کے لیے ضروری ہے کہ وہ مردوں کے لباس سے ملتا نہ ہو۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم   نے مردوں کی مشابہت کرنے والی عورتوں پر جو اپنے آپ کو مرد ظاہر کرتی ہیں اور ہر معاشرے کے عرف وعادت کے حساب سے مرد جس جس رنگ اور نوعیت کا کپڑا پہنتے ہیں اس نوعیت کا کپڑا پہنتی ہیں،لعنت فرمائی ہے۔(فضیلۃ الشیخ صالح الفوزان)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 601

محدث فتویٰ

تبصرے