سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(668) کام کاج کرنے والی نوکرانی کا اپنے مخدوم سے پردہ

  • 19516
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-17
  • مشاہدات : 659

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا  گھر میں  کام کاج کرنے والی نوکرانی کا ا پنے مخدوم سے پردہ لازم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہاں،اس کا اپنے مخدوم سے پردہ اور زینت کو چھپانا لازم ہے۔اس کی اس سے تنہائی اختیار کرنا بھی حرام ہے دلائل کے عموم کی وجہ سے کیونکہ اس کے پردہ نہ کرنے اور اظہار زینت میں فتنہ انگیزی ہے۔ایسے ہی اس سے تنہائی بھی شیطان کی فتنہ سامانی کا سبب اور ذریعہ ہے۔(سماحۃ الشیخ عبداللہ بن باز  رحمۃ اللہ علیہ  )

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 598

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ