سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(663) عورت کا اپنے داماد سے مصافحہ کرنا اور بے پردہ ہونا

  • 19511
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-17
  • مشاہدات : 692

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کچھ عورتیں اپنے دامادوں سے پر دہ اتاردیتی ہیں اور ان سے ہاتھ ملانے کی صورت میں سلام بھی نہیں کرتیں،تو کیا یہ ان کے لیے جائز ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عورت کاداماد اس کے سسرالی اعتبار سے محرم رشتہ دار ہے۔اس کے لیے وہ تمام چیزیں دیکھنی جائز ہیں  جو کہ اس کی ماں،بہن،بیٹی اور دیگر رشتہ د اروں کے لیے جائز ہیں،لہذا اُس کااپنا چہرہ،بال اور بازو وغیرہ اپنے داماد سے چھپانا  پرد ے میں زیادتی کا اندازہے۔ملاقات کے وقت مصافحے سے کنارہ کشی بھی احتیاط کرنے میں غلو ہے۔ہوسکتا ہے کہ یہ نفرت اور لاتعلقی کاسبب بن جائے،لہذا مناسب تو یہی ہے کہ وہ اس معاملے میں زیادتی کو چھوڑ دے،البتہ اگر وہ اس کی طرف سے کسی رشک یا خیانت کرنے والی آنکھ کا خطرہ محسوس کرتی ہو تو یہ اپنے مذکورہ اعمال میں خیر وبہتری کو اختیار کرنے والی ہے۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 595

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ