سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(661) نابالغ بچیوں کا پردہ

  • 19509
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 807

سوال

(661) نابالغ بچیوں کا پردہ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ان لڑکیوں کا کیا حکم ہے جو بلوغت کونہیں پہنچیں؟کیا ان کے لیے بغیر پردے کے نکلنا جائزہے؟اور کیا ان کے لیے بغیر  دوپٹے کے نماز جائزہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ان کے اولیاء پر واجب ہے کہ وہ انھیں اسلامی آداب سکھائیں،فتنے سے بچانے اور اخلاق فاضلہ کا عادی بنانے کے لیے ان کو بغیرپردہ کیے باہر نہ نکلنے دیں تاکہ وہ خرابی کے پھیلاؤ کا سبب نہ بنیں۔اور انھیں دوپٹے میں نماز اداکرنے کا حکم دیں لیکن اگر وہ اوڑھنی کے بغیر پڑھ لیں تو ان کی نماز درست ہوگی،نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم   کے فرمان کی وجہ سے:

"لا يَقْبَلُ اللَّهُ صَلاةَ حَائِضٍ إِلاَّ بِخِمَارٍ"[1]

"اللہ کسی بالغہ عورت کی نماز دوپٹے کے بغیر قبول نہیں کرتا۔"(اسے امام ترمذی رحمۃ اللہ علیہ   ،احمد رحمۃ اللہ علیہ  ،ابوداود رحمۃ اللہ علیہ  ،اور ابن ماجہ رحمۃ اللہ علیہ   نے بیان کیاہے۔)(سماحۃ الشیخ عبدالعزیز بن باز رحمۃ اللہ علیہ  )


[1] ۔صحیح سنن ابی داود رقم الحدیث(641)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 594

محدث فتویٰ

تبصرے