سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(657) کپڑا ایک ہاتھ لمبا کرنے کا حکم

  • 19505
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 618

سوال

(657) کپڑا ایک ہاتھ لمبا کرنے کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عورت کا اپنا کپڑا لمبا رکھنا مستحب ہے یا واجب؟نیز کیا پاؤں میں لمبا موزہ پہن لینا ہی کافی ہوگا تاکہ پنڈلی کا کوئی حصہ ظاہر نہ ہو؟اور عورت اپنا کپڑا ایک ہاتھ کس طرح لمبا کرے گی،ایک ہاتھ ٹخنے کے نیچے سے یا گھنٹے کے نیچے سے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایک مسلم خاتون سے اپنے جسم کے تمام حصوں کو مردوں سے چھپانا مطلوب ہے،اسی لیے اسے اپنا کپڑا ایک ہاتھ اپنے قدموں کو چھپانے کے لیے لٹکانا جائز ہے جبکہ مردوں کو ٹخنوں کے نیچے کپڑے لٹکانے سے منع کیا گیا ہے۔یہ اس بات کی دلیل ہے کہ عورت سے اپنا سارا جسم چھپانا مطلوب ہے۔اور اگر وہ کپڑے کے نیچے موزہ استعمال کرے گی تو یہ تو ستر پوشی میں انتہائی احتیاط کی قسم سے ہے،اور یہ ایک بہتر عمل ہے،اور یہ کپڑے کو لٹکانے کے ساتھ ہی ممکن ہے،جیسا کہ حدیث میں بھی آیا ہے۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثمین  رحمۃ اللہ علیہ  )

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 588

محدث فتویٰ

تبصرے