سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(591) خلع کی حقیقت کا بیان

  • 19439
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 872

سوال

(591) خلع کی حقیقت کا بیان

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کتاب و سنت کی روشنی میں خلع کی حقیقت کیا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کتاب و سنت کی روشنی میں خلع کا مطلب ہے کہ عورت خاوند کو ناپسند کرتی ہو اور اس سے جدائی کا ارادہ رکھتی ہو تو وہ خاوند کو سارا یا کچھ حق مہر دے کر اپنی جان کا فدیہ دے جس طرح قیدی اپنے آپ کو چھڑانے کے لیے فدیہ دیا کرتا ہے۔ جب عورت خاوند کو ناپسندرکھتی ہو اور اس سے جدائی حاصل کرنا چاہتی ہو تو وہ اس سے علیحدگی حاصل کرنے کے لیے اپنی جان کا فدیہ دے گی اورجوحق مہر اس نے خاوند سے لیا ہے وہ واپس کردے گی اور جو اس کے ذمہ ہے اس کو بری کردے گی اور خاوند اس کو خلع دے دے گا جیسا کہ یہ کتاب و سنت سے ثابت ہے اور آئمہ کرام کا اس پر اتفاق ہے۔(ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ  )

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 525

محدث فتویٰ

تبصرے