السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا عورت کے لیے دوران سوگ وقت معلوم کرنے کے لیے ،نہ کہ زینت کی غرض سے ،گھڑی باندھنا جائز ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ہاں،اس کے لیے یہ جائز ہے کیونکہ حکم قصد وارادے کے تابع ہے ،ویسے گھڑی نہ باندھنا زیادہ بہتر ہے کیونکہ یہ زیور سے مشابہت رکھتی ہے۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب