السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک عورت نے چار ماہ دس دن عدت گزاری لیکن بغیر قصد وارادے کے بھول کر اس عدت پر دو دنوں کا اضافہ ہوگیا۔ کیا یہ زیادتی اس کی عدت میں خلل پیدا کرے گی؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
یہ زیادتی اس کی عدت میں خلل پیدا نہیں کرے گی اب جبکہ اس کی عدت پوری ہوگئی وہ عدت سے فارغ ہوگئی۔عدت اور احداد کے ایام پر عمداً زیادتی کرنا تو جائز نہیں ہے۔اور اگر بھول کر ایسا ہوجائے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
﴿رَبَّنا لا تُؤاخِذنا إِن نَسينا أَو أَخطَأنا...﴿٢٨٦﴾...سورة البقرة
"اے ہمارے رب!ہم سے مواخذہ نہ کہ اگر ہم بھول جائیں یا خطا کر جائیں۔"
(محمد بن ابراہیم)
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب