سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(563) ایک طلاق کی نیت سے طلاق دینے والے سے سبقت لسانی کی وجہ سے تین طلاقوں کا لفظ نکل گیا

  • 19411
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 897

سوال

(563) ایک طلاق کی نیت سے طلاق دینے والے سے سبقت لسانی کی وجہ سے تین طلاقوں کا لفظ نکل گیا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک آدمی کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا،اس نے یہ کہنے کا ارادہ کیا کہ اس کو ایک طلاق مگر سبقت لسانی کی وجہ سے اس کے منہ سے تین طلاقوں کا لفظ نکل گیا جو کہ اس کی نیت نہیں تھی۔اس کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب بغیر قصد اور ارادے کے اس کی زبان سے تین طلاقوں کا لفظ نکلا جبکہ اس کا ارادہ ایک طلاق دینے کاتھا تو اس صورت میں ایک ہی طلاق واقع ہوئی ہے بلکہ اگر اس نے"طاہر" لفظ بولنا چاہا مگر سبقت لسانی کی وجہ سے طلاق کا لفظ منہ سے نکل گیا تو اس سے اس کے اور اللہ کے درمیان طلاق واقع نہیں ہوگی۔واللہ اعلم۔(ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ  )

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 506

محدث فتویٰ

تبصرے