سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(554) خاوند نے کہا:اگر تو اس رات گھر واپس نہ آئی تو تجھے طلاق عورت کسی وجہ سے گھر نہ لوٹ سکی

  • 19402
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 702

سوال

(554) خاوند نے کہا:اگر تو اس رات گھر واپس نہ آئی تو تجھے طلاق عورت کسی وجہ سے گھر نہ لوٹ سکی

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اس عورت کی طلاق کا کیا حکم ہے جس کو اس کے خاوند نے کہا:اگر تو اس رات میرے گھر نہیں لوٹے گی تو تجھے تین طلاقیں ہوں،اور مرد کا دعویٰ یہ ہے کہ عورت نے  گھر لوٹنے کا ارادہ کیا تھا مگر اس کے بھائی نے اس کو لوٹنے سے منع کردیا تھا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس مسئلے کا جواب اور وہ ہے طلاق کی قسم کھانے کا مسئلہ،بلاشبہ جب وہ اس میں حانث ہوکیا تو اس کی بیوی پر طلاق پڑ جائے گی،اورجمہور کا یہی موقف ہے۔

رہا دعویٰ اکراہ تو اس میں مناسب یہ ہے کہ تحقیق کرلی جائے،اگر عورت کا میکے میں رہنے اور اپنے خاوند کے گھر نہ لوٹنے پر مجبور کیا جانا ثابت ہوجائے تو اس پر طلاق نہیں پڑے گی اور اگر اکراہ ثابت نہ ہوتو اصل اس کا عدم ہے۔(محمد بن ابراہیم)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 499

محدث فتویٰ

تبصرے