السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
زید کا عمرو کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا ہوا ۔ اور زید کی بیوی عمرو کی رشتہ دار ہے ۔ زید نے اپنی بیوی کو بولا اگر تو عمرو کے سامنے ہوئی تو تجھے طلاق۔ اگر شرط پوری ہو تو کیا شرعی رو سے طلاق ہو گی؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
صورت مسئولہ میں شرط پوری ہونے پر طلاق واقع ہو جائے گی زید کو چاہیے کہ وہ رجوع کر لے اگر عدت باقی ہو ورنہ نکاح جدید کرے اور آئندہ کے لیے ایسے نہ کرے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب