سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(549) حاملہ بیوی کو طلاق دینے کا حکم

  • 19397
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 683

سوال

(549) حاملہ بیوی کو طلاق دینے کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا حاملہ بیوی کو طلاق دیناجائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حاملہ کو طلاق دینے میں کوئی حرج نہیں ہے،بلاشبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم   نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ   کو،جب انھوں نے اپنی حائضہ بیوی کو طلاق دے دی،کہا:

"راجعها، ثم  امسكها حتى تطهر ، ثم تحيض ثم تطهر ثم طلقها إن شئت طاهراً قبل أن تمسها أو حاملاً " .[1]

"اس(اپنی بیوی) سے رجوع کر،پھر اس کو(حیض سے) پاک ہونے تک اپنے پاس روک،پھر اس کو  حیض آئے اور وہ اس سے پاک ہو،پھر اگر تو چاہتا ہے تو اس کو اس کی پاکی کی حالت میں یا حمل کی حالت میں مجامعت کیے بغیر طلاق دے ۔"(ابن باز رحمۃ اللہ علیہ  )


[1] ۔صحیح البخاری رقم الحدیث(4625) صحیح مسلم رقم الحدیث(1471)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 496

محدث فتویٰ

تبصرے