السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک آدمی نے اپنی بیوی سے جھگڑا کیا اور اس کو مارا بیوی نے اس کو کہا:مجھے طلاق دے دو مرد نے کہا: تو مجھ پر حرام ہے کیا وہ حرام ہو جائے گی یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
شوہر کا بیوی کو یہ کہنا تو مجھ پر حرام ہے سواس میں علماء کے دو قول ہیں۔
1۔پہلا قول یہ ہے کہ مرد پر ظہار کاکفارہ لازم ہو گا لہٰذا جب وہ کفارہ ادا کرے گا۔ تب بیوی اس کو اپنے پاس آنے دے گی۔
2۔دوسرا قول یہ ہے کہ اس پر کچھ بھی واجب نہیں ہے۔
اور علماء کا اس میں کوئی اختلاف نہیں کہ بیوی پر واجب ہے کہ وہ مرد کو اپنے پاس آنے دے ۔ واللہ اعلم (ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب