سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(526) خاوند کا بیوی کو کہنا :"ہمارا معاہدہ ختم ہو گیا

  • 19374
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 678

سوال

(526) خاوند کا بیوی کو کہنا :"ہمارا معاہدہ ختم ہو گیا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک سائلہ کہتی ہے اگر خاوند بیوی سے کہے ہمارے درمیان جو عہد تھا وہ ختم ہو گیا ۔کیا اس سے طلاق واقع ہو جائے گی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر اس نے ان الفاظ سے طلاق کی نیت کی ہے تو طلاق واقع ہو جائے گی اور اگر اس نے طلاق کا ارادہ نہیں کیا تو طلاق واقع نہیں ہو گی کیونکہ یہ الفاظ کنائی الفاظ سے ہیں ان الفاظ کے بولنے والے کی نیت کا معلوم ہونا ضروری ہے۔(محمد بن عبد المقصود)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 472

محدث فتویٰ

تبصرے