السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مشت زنی کیا ہے۔ جو یہ فعل کرتا ہے اسے کل قیامت کے دن کس قسم کی سزا ملے گی اس فعل بد سے بچنے کا کیا طریقہ ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :
﴿فَمَنِ ٱبۡتَغَىٰ وَرَآءَ ذَٰلِكَ فَأُوْلَٰٓئِكَ هُمُ ٱلۡعَادُونَ﴾--المومنون7
’’پھر جو کوئی ڈھونڈے اس کے سوا وہ ہی ہیں حد سے بڑھنے والے‘‘ اس فعل شنیع سے بچنے کے لیے یہ دعا کثرت سے پڑھتے رہیں۔
«اَللّٰهُمَّ مُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ ثَبِّتْ قَلْبِیْ عَلٰی طَاعَتِکَ»(مسلم- ترمذى)
نیز یہ دعا پڑھا کریں ۔
«اَللّٰهُمَّ إِنِّیْ أَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْمَاثَمِ وَالْمَغْرَمِ»
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب