سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(501) جب عورت شادی کے بعد خاوند میں کچھ ناپسندیدہ چیزیں دیکھے

  • 19349
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 588

سوال

(501) جب عورت شادی کے بعد خاوند میں کچھ ناپسندیدہ چیزیں دیکھے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب کوئی شخص کسی لڑکی سے شادی کرے تو لڑکی کو اس میں کچھ ایسے عیب معلوم ہوں جن کو وہ پسندنہ کرتی ہو۔ پھر اس لڑکی نے مرد سے فسخ نکاح کا مطالبہ کردیا اور یہ واقعہ عورت کے ساتھ دخول سے پہلے کا ہے جبکہ وہ شوہر سے حق مہر اور سونے کے کنگن اور ہار کا ایک سیٹ لے چکی ہے تو کیا وہ مرد کو ہر چیز واپس کرے گی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایسی حالت میں عورت پر مرد سے لی ہوئی ایک ایک چیز کا واپس کرنا واجب ہے کیونکہ جدائی اس کی طرف سے قبل از مجامعت ہو رہی ہے لیکن اگر مرد کوئی چیز اپنی رضا سے عورت کودے دے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔(الفوزان )

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 445

محدث فتویٰ

تبصرے