سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(462) مرد اور عورت کے لیے شادی کی آئیڈیل عمر

  • 19310
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 676

سوال

(462) مرد اور عورت کے لیے شادی کی آئیڈیل عمر

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عورت اور مرد کے لیے شادی کی مناسب عمر کون سی ہے؟کیونکہ بعض لڑکیاں ان مردوں سے شادی کرنے کو قبول نہیں کرتی ہیں جو ان سے عمر میں بڑے ہوتے ہیں۔ایسےہی بعض مرد اپنے سے بڑی عمر کی عورتوں سے شادی نہیں کرتے۔ہم امید رکھتے ہیں کہ آپ اس کاجواب ارشاد فرمائیں گے۔جزاکم اللہ خیرا


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

میں لڑکیوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ کسی آدمی کے ساتھ محض عمر رسیدہ ہونے کی وجہ سے شادی سے انکار نہ کریں،مثلاً:وہ آدمی اس لڑکی سے دس سال یا بیس سال بڑا ہوتو اس کے ساتھ شادی سے انکار کا یہ کوئی معقول عذر نہیں ہے۔کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم   نے عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا    سے تریپین سال کی عمر میں شادی کی تھی اور عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا    اس وقت نو سال کی تھیں۔عمر رسیدہ ہونا کوئی نقصان دہ چیز نہیں ہے۔عورت مرد سے بڑی ہوتو اس میں کوئی حرج نہیں ہے اور نہ مرد کے عورت سے بڑا ہونے میں کوئی حرج ہے۔کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم   نے خدیجہ  رضی اللہ تعالیٰ عنہا    سے جب شادی کی تھی تو وہ چالیس سا ل کی تھیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم پچیس سال تھی۔

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 397

محدث فتویٰ

تبصرے