سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(435) بیوی کا کفن کس کے ذمے ہے؟

  • 19283
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 836

سوال

(435) بیوی کا کفن کس کے ذمے ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا بیوی کا کفن خاوند کے ذمے ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صحیح موقف تو یہ ہے کہ اپنی بیوی کا کفن خاوند کے ذمے ہے خواہ وہ بیوی مالدا ہو یا تنگدست ،اور مغرب طریقے سے اس پر خرچ کیا جائے گا۔جس کو لوگ گناہ سمجھتے ہیں وہ یہ کہ جب غنی آدمی کی تنگدست بیوی فوت ہوجائے تو اس کاکفن خاوند کے ذمہ نہیں ہے بلکہ خاوند اور لوگوں میں سے ہر ایک اس معاملہ میں برابر ہیں،اور یہی امام مالک رحمۃ اللہ علیہ   کے مذہب کا قول ہے۔(السعدی)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 373

محدث فتویٰ

تبصرے