سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(433) عقد ایجاب وقبول کرنے والے کے سامنے اس کی بیوی کا اپنے بال اور اس کی ماں کا اپنا چہرہ ظاہر کرنے کا حکم

  • 19281
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 712

سوال

(433) عقد ایجاب وقبول کرنے والے کے سامنے اس کی بیوی کا اپنے بال اور اس کی ماں کا اپنا چہرہ ظاہر کرنے کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اس عقد ایجاب وقبول کرنے والے کے متعلق دین کی کیا رائے ہے ،کیا اس کی بیوی اس کے سامنے زیب وزینت ظاہر کرسکتی ہے؟کیا اس کی ماں اسکے سامنے اپنا چہرہ ظاہر کرسکتی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ جائز ہے۔اس کی ماں کا اس کے خاوند کے سامنے اپنا چہرہ ظاہر کرناجائز ہے اگر وہ سمجھتی ہے کہ نقاب واجب ہے کیونکہ بیٹیوں سے نکاح کرنا ان کے ماؤں کو ہمیشہ کے لیے  حرام کردیتا ہے جبکہ ماؤں سے جماع کرنا ان کےبیٹوں کوحرام کرتاہے،لیکن بعض علماء اس میں استثنا کرتے ہیں مگر یہ عام اہل علم کا مذہب ہے۔رہا اس کا پہلا حصہ تو اس پر اجماع ہے کہ بیٹیوں سے عقد نکاح کرنے سے ہی ان کی مائیں حرام ہوجاتی ہیں۔(محمد بن عبدالمقصود)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 372

محدث فتویٰ

تبصرے