سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(419) ٹیلی فون پر نکاح کا حکم

  • 19267
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1060

سوال

(419) ٹیلی فون پر نکاح کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب نکاح کے ارکان و شرائط مکمل ہوں الایہ کہ ولی اور خاوند ایک ملک میں ہوں تو کیا ٹیلی فون پر نکاح جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

موجودہ دور میں دھوکہ فراڈ اور ایک دوسرے کی آواز کی نقالی کرنا بکثرت پایا جا تا ہے حتی کہ ایک ہی شخص ایک پوری جماعت جس میں مذکرو مؤنث بڑے اور چھوٹے شامل ہوں کی آواز کی نقل مختلف انداز اور زبان و لہجے میں اتارےکی اتنی مہارت رکھتا ہے کہ سننے والا سمجھتا ہے کہ یہ مختلف لوگوں کی آواز یں ہیں حالانکہ وہ ایک شخص کی آواز ہوتی ہے لہٰذا شرمگاہوں کی حفاظت اور عزت و آبروکی حفاظت کے لیے شریعت کی خصوصی توجہ اور دیگر معاملات کے مقابلہ میں زیادہ احتیاط کرنے کی تعلیم کے پیش نظر افتاء کی کمیٹی نے یہ طے کیا کہ عقد نکاح میں ایجاب و قبول اور وکالت کے مسئلہ پر ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو کو قابل اعتماد نہ سمجھا جائے تاکہ مقاصد شریعت اور شرمگاہوں اور عزت و آبرو کی حفاظت کے متعلق اس کی خاص عنایت محقق ہو سکے اور خواہش پرست اور دھوکہ و خیانت کرنے والے کسی قسم کا کھلواڑ نہ کرنے پائیں ۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 355

محدث فتویٰ

تبصرے