سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(415) قریب کے ولی کی عدم دستیابی کی وجہ سے دور کے ولی کا نکاح کروانا

  • 19263
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 845

سوال

(415) قریب کے ولی کی عدم دستیابی کی وجہ سے دور کے ولی کا نکاح کروانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

خط کے ذریعہ سے معلوم ہوا ہے کہ ایک شخص اپنے چچا کی بیٹی سے نکاح کرنا چاہتا ہے مگر اس لڑکی کا ولی اس کے پانچ سالہ بھائی کے علاوہ کوئی نہیں ہے اس لڑکی کا ایک چچا عرصہ پندرہ سال سے حبشہ میں کسی جگہ مقیم ہے اس کو کئی دفعہ ٹیلی  گرام بھی بھیجا گیا،مگر اس نے جواب نہیں دیا۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہم  تمہاری راہنمائی کرتے ہیں کہ اگر معاملہ ایسا ہی ہے جیسا کہ انھوں نے ذکرکیا ہے کہ اس لڑکی کا چچا حبشہ میں کسی ایسی مشہور ومعروف جگہ پر نہیں رہتا کہ اس کا حاضر ہونا اور شادی کا وکیل بننا ممکن ہوتو اس لڑکی کے دور کے موجود  ولی کےذریعہ اپنا نکاح کروانے میں کوئی مانع نہیں ہے۔خصوصاً اس وقت جب اس کو اس کے ہمسر نے نکاح کا پیغام دیا ہو اور وہ اس سے نکاح کرنے میں رغبت بھی رکھتی ہو۔(محمد بن ابراہیم)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 352

محدث فتویٰ

تبصرے