السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اس بیٹی کا کیا حکم ہے جس کا نکاح اس کے باپ نے اجازت کے بغیر کردیا اس وقت جب وہ بیوہ تھی؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جب صورت حال وہ ہے جو آپ نے بیان کی ہے تو اس کا بعد والا نکاح درست نہیں ہے کیونکہ نکاح کی شرطوں میں زوجین کا راضی ہونا شامل ہے۔اور بیوہ عورت کو،ایک قول کے مطابق جب وہ نو سال سے تجاوز کرگئی ہو،اس کا باپ مجبور نہیں کرسکتا۔(محمد بن ابراہیم)
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب