السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
منگنی توڑنے والے کے اپنی منگیتر کو دیے ہوئے تحائف کا کیا حکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
منگنی کرنے والے مرد وعورت کی منگنی جب مرد کی طرف سے ٹوٹے تو مرد کو اس کو د یے ہوئے تحائف میں سے کچھ بھی واپس نہیں ملے گا،چاہے وہ عورت میں ظاہر ہونے والے کسی عیب کی وجہ سے ہی کیوں نہ منگنی توڑ رہا ہو لیکن اگر منگنی توڑنے والی عورت ہوتو مرد نے جو کچھ اس کو دے رکھا ہوگا وہ واپس لے گا۔(عفیفی رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب