السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
احرام باندھنے والی وہ عورت کیا کرے جس کے سرسے بال ٹوٹ کر گر جائے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
محرم،خواہ مرد ہو یا عورت،جب اس کے سر سے وضو میں مسح کے دوران یا غسل کے دوران کچھ بال ٹوٹ کر گر جائیں تو اس کو کوئی نقصان ن ہیں ہے،اور اسی طرح اگر مرد کی داڑھی یامونچھوں کے بال یا اس کے ناخن کا کوئی حصہ ٹوٹ کر گرجائے تو اس کو یہ چیز نقصان نہیں دے گی جب تک اس نے عمداً ایسا نہ کیا ہوکیونکہ منع یہ ہے کہ وہ عمداً احرام کی حالت میں اپنے بال یا ناخن نہ کاٹے اور اسی طرح عورت بھی ان چیزوں کو عمداً نہ کاٹے۔رہی ان چیزوں میں سے وہ چیز جو بغیر ارادے کے از خود گر جائے تو یہ مردہ بال ہوتے ہیں جو حرکت ملنے سے گر جاتے ہیں،ان کا گرنا محرم کے لیے نقصان دہ نہیں ہے۔(ابن باز رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب