سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(356) عورت کے لیے مناسک حج ادا کرتے ہوئے مخصوص رنگوں کا لباس پہننے کا حکم

  • 19204
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 632

سوال

(356) عورت کے لیے مناسک حج ادا کرتے ہوئے مخصوص رنگوں کا لباس پہننے کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیاعورت کے لیے مناسک حج ادا کرتے ہوئے مخصوص رنگوں کا کپڑے زیب تن کرنا ضروری ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عورت کے لیے حج میں کوئی مخصوص لباس پہننا ضروری نہیں ہے بلکہ وہ عام حالات میں جو لباس زیب تن کرتی ہے وہ حج میں پہنے گی بشرطیکہ وہ اس کے بدن کو چھپا نے والا ہو اور اس میں زینت اور مردوں کی مشابہت نہ ہو۔ اور احرام پہننے والی عورت کو برقع اور وہ نقاب جو خاص چہرے کے لیے سیایا بنا گیا ہے پہننے سے منع کیا گیا ہے اور ایسے دستانے پہننا بھی منع ہے جن کو خاص ہاتھوں کے لیے بنایا گیا ہو۔

اور اس پر اپنے چہرے کو برقع اور نقاب کے علاوہ کسی چیز سے ڈھانپنا اور اپنی ہتھیلیوں کو دستانوں کے علاوہ ڈھانپنا واجب ہے کیونکہ یہ دونوں عورۃہیں اور ان ڈھانپنا واجب ہے اور اس کو ان دونوں کو حالت احرام میں مطلق طور پر ڈھانپنے سے منع نہیں کیا گیا بلکہ اس کو صرف برقع اور دستانوں کے ذریعہ ڈھانپنے سے منع کیا گیا ہے۔(الفوزان)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 313

محدث فتویٰ

تبصرے