سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(462) مانع حمل دوائی کا استعمال یا اسقاط حمل

  • 1920
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1859

سوال

(462) مانع حمل دوائی کا استعمال یا اسقاط حمل

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک آدمی کے چھ بچے ہیں اب تقریباً دو سال سے یہ صورت حال ہے کہ حمل کے دو ماہ بعد درد زہ کی طرح کوئی تکلیف شروع ہو جاتی ہے اور بعض اوقات شدت اختیار کر جاتی ہے اب مانع حمل دوائی کا استعمال یا اسقاط کی اجازت ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صورت مسئولہ میں عزل کی صورت اختیار کی جا سکتی ہے عزل شرعاً درست ہے چنانچہ جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں :

 «کُنَّا نَعْزِلُ وَالْقُرْآنُ یَنْزِلُ»(مسلم-كتاب النكاح-باب حكم العزل)

’’ہم عزل کرتے تھے اور قرآن اترتا تھا ‘‘

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

نکاح کے مسائل ج1ص 323

محدث فتویٰ

تبصرے