سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(350) عورت کے مقام ابراہیم کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم

  • 19198
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1033

سوال

(350) عورت کے مقام ابراہیم کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عورت کے مقام ابراہیم کے پیچھے نماز پڑھنے کاکیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب وہاں پر رش ہو تو حجر اسود کے بوسے کی طرح اس کو بھی ترک کردینا چاہیے اور عورت پردہ ہے لہٰذا وہ اس سے اجتناب کرے۔ قاضی ابن رشد نے ذکر کیا ہے کہ یہ بالا جماع عورت کے حق میں مندوب نہیں ہے اور مجھے اجماع کا تو معلوم نہیں البتہ اصحاب کا کلام یہ ہے کہ بلاشبہ عورت مردوں کے ساتھ رش نہیں کرے گی اس سے یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ عورت حجراسودکا بوسہ لے کر استلام کر سکتی ہے جب صرف عورتیں طواف کر رہی ہوں یا جب رش نہ ہو لیکن ابن رشد کا یہ قول تقریباً جمہور کا ہی قول ہے۔(محمد بن ابراہیم رحمۃ اللہ علیہ )

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 308

محدث فتویٰ

تبصرے