سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(342) کیا عورت کا بغیر محرم کے حج کرنا درست ہے؟کیا سمجھ دار بچہ اس کا محرم بن سکتا ہے؟

  • 19190
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 855

سوال

(342) کیا عورت کا بغیر محرم کے حج کرنا درست ہے؟کیا سمجھ دار بچہ اس کا محرم بن سکتا ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب عورت بغیر محرم حج کرے تو کیا اس کا حج درست ہوگا؟ اور کیا سمجھ دار بچہ اس کا محرم بن سکتاہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جہاں تک اس کے حج کا تعلق ہے وہ تو صحیح ہو گا لیکن اس کا بغیر محرم کے سفر کرنا رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم  کی نافرمانی ہو گا کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا:

"لَا تُسَافِرْ الْمَرْأَةُ إِلَّا مَعَ ذِي مَحْرَمٍ"[1]

"کوئی عورت محرم رشتے دار کے بغیر سفرنہ کرے۔"

اور وہ چھوٹا بچہ ،جو ابھی بالغ نہیں ہوا وہ محرم نہیں بن سکتا محرم کی شرطیں درج ذیل ہیں مذکر، بالغ اور عاقل ہو، جب ان صفات کا حامل نہیں ہو گا تو وہ محرم نہیں ہو گا۔


[1] ۔ صحیح البخاری رقم الحدیث (1763) صحیح مسلم رقم الحدیث(1341)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 301

محدث فتویٰ

تبصرے