السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ہم ایک ایسے شہر میں رہتے ہیں جہاں پرشام ساڑھے نو یا دس بجے سورج غروب ہوتاہے،ہم کس وقت روزہ افطار کریں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
تم اس وقت روزہ افطار کروگے جب سورج غروب ہوگا،جب تک تمہارے ہاں دن اور رات چوبیس گھنٹے کے ہوں تو تم پر غروب آفتاب کے وقت ہی روزہ افطار کرنا واجب ہوگا ،چاہے دن کتنا ہی لمبا کیوں نہ ہوجائے۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثمین رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب