سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(322) رات کے باقی ہونے کاگمان کرکے کھانا کھانا اور اثنائے کھانا اذان کی آواز سن کر کھانا چھوڑ دینا

  • 19170
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 845

سوال

(322) رات کے باقی ہونے کاگمان کرکے کھانا کھانا اور اثنائے کھانا اذان کی آواز سن کر کھانا چھوڑ دینا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں نے حسب استطاعت فجر کے وقت کا اندازہ لگایا تو مجھے گمان ہوا کہ ابھی رات باقی ہے،میں سحری کے لیے اٹھی،اسی دوران میں نے فجر کی اذان سنی تو میں نے کھانے کا لقمہ پھینک دیا اور روزے کی نیت کرلی،کیا میرا  روزہ درست ہوگا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

روزہ صحیح اور درست ہے،اس لیے کہ اس نے فجر واضح ہونے کے بعد کچھ نہیں کھایا۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثمین  رحمۃ اللہ علیہ )

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 284

محدث فتویٰ

تبصرے