سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(317) رمضان کے ایام میں روزے دار کے عورتوں سے ہم کلام ہونے اور ان کا ہاتھ چھونے کا حکم

  • 19165
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 846

سوال

(317) رمضان کے ایام میں روزے دار کے عورتوں سے ہم کلام ہونے اور ان کا ہاتھ چھونے کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

رمضان کے ایام میں روزے دار کے عورت کے ہاتھ کو چھونے اور اس سے گفتگو کرنے کا کیا حکم ہے جبکہ بعض تجارتی مراکز اور دوکانوں میں اس طرح کی حرکات دکھائی دیتی ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب آدمی کا عورت سے کلام کرنا فتنہ و شک اور حصول  لذت سے خالی ہو جیسا کہ تجارتی لین دین اور راستہ دریافت کرنا وغیرہ کے لیے ہو یا بغیر قصد وارادہ کے اس کے ہاتھ چھونا تو یہ رمضان اور غیر رمضان ہر موقع پر جائز ہے لیکن اگر مرد لطف اندوز ہونے کی خاطر اس سے گفتگو کرے تو نہ یہ رمضان میں جائز ہے اور نہ دوسرے مہینوں میں البتہ رمضان میں اس کی ممانعت اور زیادہ سخت ہو گی۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 281

محدث فتویٰ

تبصرے