سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(314) بندش حیض کی گولیاں استعمال کر کے رمضان کے روزے رکھنے کا حکم

  • 19162
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 945

سوال

(314) بندش حیض کی گولیاں استعمال کر کے رمضان کے روزے رکھنے کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں نے ماہ رمضان میں بندش حیض کی گولیاں استعمال کیں۔کیا میں ماہ رمضان کے ان دنوں میں روزے رکھ سکتی ہوں جن میں میں نے یہ گولیاں کھائی ہیں؟جبکہ میں لوگوں کے ساتھ روزے رکھ رہی ہوں اور نماز ادا کر رہی ہوں کیا ان روزوں سے مجھ پر کچھ لازم ہو گا یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عورت کو ایسی ادویات استعمال کرنا جائز ہے جن سے ان کی ماہواری مؤخر ہو جاتی ہے اس طرح وہ حج و عمرہ کر سکتی ہے اور رمضان کے روزے رکھ سکتی ہے تجھ پر ان دنوں کی قضا کرنا لازم نہیں ہے جن ایام میں گولیاں استعمال کرنے کی وجہ سے حیض مؤخر ہو گیا اور تونے لوگوں کے ساتھ روزے رکھے۔(سعودی فتوی کمیٹی)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 279

محدث فتویٰ

تبصرے