سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(313) روزے رکھنے کی خاطر بندش حیض کی گولیاں کھانے کا حکم

  • 19161
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 843

سوال

(313) روزے رکھنے کی خاطر بندش حیض کی گولیاں کھانے کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

لوگوں کے ساتھ روزے رکھنے کی خاطر ماہواری کو روکنے والی گولیاں کھانے کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

میں تو اس سے خبردار کرتا ہوں اس لیے کہ بندش حیض کی گولیاں استعمال کرنے میں بہت سا نقصان ہے اطباء کی معرفت میرے پاس اس کا ثبوت موجود ہے لہٰذا میں سائلہ سے کہتا ہوں یہ حیض و ماہواری ایک ایسی چیز ہے جو اللہ تعالیٰ نے آدم  علیہ السلام  کی بیٹیوں پر لکھ دی ہے لہٰذا تو اللہ کے لکھے ہوئے پر قناعت  کرتے ہوئے اس وقت تک روزے رکھ جب تک کوئی مانع رکاوٹ نہ ہو اور جب کوئی رکاوٹ پیدا ہو جائے تو اللہ عزوجل کی تقدیر پر رضا مندی کا اظہار کرتے ہوئے روزہ ترک کردے۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ )

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 279

محدث فتویٰ

تبصرے