السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
بعض عورتوں پر دوسرا رمضان داخل ہو جا تا ہے اور انھوں نے ابھی پہلے رمضان کے دنوں کی قضا پوری نہیں کی ہوتی ان پر کیا واجب ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ان پر اس عمل کی وجہ سے اللہ کے ہاں توبہ کرنا واجب ہے کیونکہ جس پر رمضان کی قضا واجب ہو اس کے لیے جائز نہیں ہے کہ وہ بلاعذر اس کو دوسرے رمضان تک مؤخرکردے دلیل اس کی عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا یہ قول ہے
"مجھ پر رمضان کے روزوں کی قضا باقی ہوتی تو میں اس کو شعبان سے پہلے قضا کرنے کی طاقت نہ رکھتی۔"
یہ قول اس بات کی دلیل ہے کہ قضا کو دوسرے رمضان تک مؤخر کیا جا سکتا ہے لہٰذا اس عورت پر لازم ہے کہ وہ اپنے اس عمل پر اللہ عزوجل کے ہاں توبہ کرے اور دوسرے رمضان کے بعد چھوڑے ہوئے دنوں کی قضا پوری کرے۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب