سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(297) عورت کا روزے کی حالت میں بالوں پر مہندی لگانے کاحکم

  • 19145
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 951

سوال

(297) عورت کا روزے کی حالت میں بالوں پر مہندی لگانے کاحکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا روزے کی حالت میں بالوں پر مہندی لگانا جائز ہے۔ کیونکہ میں نے سنا ہے کہ مہندی روزے دار کے روزہ کو توڑ دیتی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس میں کوئی حجت نہیں ہے۔روزے کی حالت میں مہندی لگانا روزے کو نہیں توڑتا اور نہ ہی روزے دار پر کوئی اثر ڈالتاہے۔اسی طرح سرمہ لگانا،کان اور آنکھ میں دوائی کا قطرہ ڈالنا یہ تمام اشیاء روزے دار کو نقصان نہیں پہنچاتیں اور نہ ہی اس کا  روزہ توڑتی ہیں۔(فضیلۃالشیخ محمد بن صالح العثمین  رحمۃ اللہ علیہ )

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 267

محدث فتویٰ

تبصرے