سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(295) عورتوں کے لیے رمضان کے دنوں میں سرمہ اور زیب وزینت کی اشیاء استعمال کرنا

  • 19143
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 924

سوال

(295) عورتوں کے لیے رمضان کے دنوں میں سرمہ اور زیب وزینت کی اشیاء استعمال کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عورتوں کے لیے رمضان کے دنوں میں سرمہ اور زیب وزینت کی دیگر اشیاء کے استعمال کرنے کا کیا حکم ہے؟کیا ان سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

علماء کے دو قولوں میں سے صحیح قول کے مطابق سرمہ مطلق طور پر عورتوں اورمردوں کے روزہ کو نہیں توڑتا لیکن روزے دار کے لیے اس کو رات کے  وقت استعمال کرناافضل ہے۔اسی طرح وہ اشیاء بھی روزہ نہیں توڑتیں جن سے چہرے میں حسن وجمال پیدا ہوتا ہے،جیسے صابن ،تیل اور اس قسم کی دیگر اشیاء جو ظاہری جلد سے تعلق  رکھتی ہیں اس قسم کی چیزوں میں مہندی۔پالش،زینک اوراس کے مشابہ چیزیں شامل ہیں۔اس کے باوجود پالش اورزینک جب چہرہ کے لیے نقصان دہ ہوتو اس کا استعمال مناسب نہیں ہے۔(سماحۃ الشیخ عبدالعزیز بن باز رحمۃ اللہ علیہ )

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 266

محدث فتویٰ

تبصرے