سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(293) رمضان کے دنوں میں اپنی بیوی کا بوسہ لینے اور اس سے کھیل کود کرنے کاحکم

  • 19141
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1283

سوال

(293) رمضان کے دنوں میں اپنی بیوی کا بوسہ لینے اور اس سے کھیل کود کرنے کاحکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب آدمی رمضان کے دن میں اپنی بیوی کا بوسہ لے یا اس سے کھیل کودکرے تو کیا اس کا روزہ فاسد ہوجائے گا یا نہیں؟ہمیں فائدہ پہنچائے اللہ آپ کو فائدہ پہنچائے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آدمی کا روزے کی حالت میں اپنی بیوی کابوسہ لینا،اس سے کھیل کود کرنا اور بغیر جماع کے مباشرت کرنا سب جائز ہے اس میں کوئی حرج نہیں کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  روزے کی حالت میں بوسہ بھی لے لیتے تھے اور مباشرت بھی کرلیتے تھے لیکن اگر اس کو ا پنے سریع الشہوت ہونے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کے حرام کردہ کام میں واقع ہونے کاخدشہ ہوتو اس کے لیے ایسا کرنا مکروہ ہے،پس اگر اس کی منی نکل آئے تو اس کو (کھانے پینے وغیرہ سے)  رکنا اورروزے کی قضا دینا لازم ہے ،اور جمہور اہل علم کے نزدیک اس پر کفارہ نہیں ہے۔رہی مذی تو علماء کے دو قولوں میں سے صحیح قول کے مطابق اس سے اس کا روزہ فاسد نہیں ہوگا کیونکہ اصل اس کے روزے کا صحیح ہونا اورباطل نہ ہوناہے اور اس لیے بھی کہ مذی سے بچنا بہت مشکل ہے۔(سماحۃ الشیخ عبدالعزیز بن باز  رحمۃ اللہ علیہ )

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 264

محدث فتویٰ

تبصرے