سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(291) مسافر کے رمضان کے دن میں سفر سے واپس لوٹ کر کھانے پینے اور اپنی روزے دار بیوی سے جماع کرنے کا حکم

  • 19139
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 966

سوال

(291) مسافر کے رمضان کے دن میں سفر سے واپس لوٹ کر کھانے پینے اور اپنی روزے دار بیوی سے جماع کرنے کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک آدمی قصر نماز کی مسافت کا مسافر ہے،اوراس کا یہ سفر رمضان کے مہینے میں ہے،پس اس نے دوران سفر روزہ ترک کردیا اور دن کے وقت ہی واپس اپنے اہل وعیال میں پہنچ گیا اور وہ اپنی روزے دار بیوی سے رضا مندی سے یاجبراً جماع کرنا چاہتا ہے تو اس کے متعلق کیا حکم ہے؟اوراگر اس کی بیوی رضا مندی سے یا مجبوراً  جماع کرے تواس کاکیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جہاں تک آدمی کا تعلق ہے تو وہ جیسا کہ تم نے سنامسافر ہے اور سفر کی وجہ سے  روزہ چھوڑے ہوئے ہے ،جب وہ اپنے شہر میں آیا تب بھی وہ روزے سے نہیں تھا تو اس مسافت کے مسافر کے متعلق اہل علم کا اختلاف ہے،ان میں سے بعض نے تو کہاہے:بلاشبہ جب مسافر اپنے شہر میں اس حال میں آئے کہ وہ مفطر تھا تو اس کو رمضان کا احترام کرتے ہوئے(کھانے پینے وغیرہ سے) رکنا لازم ہے اگرچہ اس کا یہ رکنا(روزے کے اعتبار سے) کچھ بھی شمار نہ ہوگا کیونکہ اس کو اس دن کے  روزے کی قضا دینا ہی  پڑے گی۔اور علماء  میں سے بعض نے کہا ہے کہ جب مسافر روزہ چھوڑ کر اپنے شہر میں لوٹے تو اس پر(کھانے پینے وغیرہ سے) رکنا لازم نہیں ہے بلکہ اس کو دن کے باقی حصے میں کھانا پینا جائزہے،اور یہ دونوں قول امام احمد رحمۃ اللہ علیہ  سے بھی مروی ہیں۔ان میں سے صحیح قول یہ ہے کہ اس کے لیے(کھانے پینے وغیرہ سے)  رکنالازم نہیں ہے۔کیونکہ اس کو اس رکنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا اور اس کے حق میں یہ وقت حرام نہیں ہے،اس لیے کہ اس کے لیے دن کے اول حصے میں کھانا پینا مباح تھا جبکہ روزہ جیسا کہ ہمیں معلوم ہے طلوع فجر سے لے کر غروب آفتاب تک افطار کرنے والی اشیاء سے رکنے کا نام ہے،اسی لیے ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ  سے مروی ہے کہ انھوں نے فرمایا:

"جس نے اول دن میں کھایا وہ آخر میں  بھی کھائے کیونکہ اس کے  حق میں یہ دن حرام نہیں ہے۔"

اس قول پر بنیاد  رکھتے ہوئے اس آدمی کے لیے ،جو دن کے وقت مفطر بن کر اپنے شہر میں لوٹا،دن کے باقی حصے میں کھانا پینا جائز ہے۔

رہاجماع کرنا تو اس کے لیے اپنی روزہ دار بیوی، جس نے  فرض روزہ رکھا ہوا ہے،جماع کرنا جائز نہیں ہے ،کیونکہ جماع اس کے روزے کو فاسد کردے گا،پس ا گر خاوند اس کو مجبور کرکے اس سے جماع کرلے تو عورت پر کوئی کفارہ نہیں ہے،اور اس خاوند پر بھی کفارہ نہیں ہے کیونکہ جب وہ سفر سے مفطر بن کر اپنے شہر میں لوٹا اس پر کسی چیز سے رکنا لازم نہیں ہے۔(فضیلۃالشیخ محمد بن صالح العثمین  رحمۃ اللہ علیہ )

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 262

محدث فتویٰ

تبصرے