سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(280) غروب آفتاب سے پہلے حیض کو محسوس کرے مگر خون جاری نہ ہو

  • 19128
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 796

سوال

(280) غروب آفتاب سے پہلے حیض کو محسوس کرے مگر خون جاری نہ ہو

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب عورت حیض محسوس کرے اور غروب آفتاب سے پہلے خون جاری نہ ہو یا وہ اپنے معمول کے مطابق حیض کی درد محسوس کرے تو کیا اس دن کا اس کا روزہ درست ہو گا یا اس کو اس دن کی قضا دینا پڑے گی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب روزے دار پاک عورت غروب آفتاب سے پہلے حیض کے شروع ہونے کو محسوس کرے لیکن خون حیض غروب آفتاب کے بعد جاری ہو یا وہ حیض کے شروع ہونے کی درد محسوس کرے لیکن خون سورج کے غروب ہونے کے بعد جاری ہو تو اس دن کا روزہ صحیح ہو گا اور اگر وہ فرض روزہ ہے تو اس کا اعادہ لازم نہیں ہو گا اور اگر وہ نفلی روزہ ہے تو اس کا ثواب باطل نہیں ہو گا۔ (فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ )

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 255

محدث فتویٰ

تبصرے