سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(265) شادی شدہ محتاج بیٹی پر زکوۃ صرف کرنے کا حکم

  • 19113
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 777

سوال

(265) شادی شدہ محتاج بیٹی پر زکوۃ صرف کرنے کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا شادی شدہ ضرورت مند بیٹی پر زکوۃ صرف کرنا درست ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہر وہ جو اس صفت کے ساتھ متصف ہو جس کے ساتھ وہ زکوۃ کا مستحق ٹھہرتا ہے تو اس سلسلہ میں اصل یہ ہے کہ اس کو زکوۃ دینا جائز ہے اس بنا پر جب آدمی کے لیے اپنی بیٹی اور اس کی اولاد پر اصل مال خرچ کرنا ممکن نہ ہو تو وہ ان کو زکوۃ دے سکتا ہے جبکہ افضل محتاط اور اس کو بری الذمہ کرنے والی بات یہ ہے کہ وہ اس کے خاوند کو زکوۃ کا مال دے ۔(فضیلہ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ )

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 242

محدث فتویٰ

تبصرے