السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جب نفاس والی عورت اپنے بچے کے ساتھ فوت ہوجائے تو ان پر نماز جنازہ پڑھنے کی ترتیب کیا ہو گی؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جب نفاس والی عورت اور اس کا بچہ فوت ہو جائیں اور ان دونوں کو نماز جنازہ کے لیے لایا جائے تو اس میں قدرے تفصیل ہے۔ اگر بچہ مذکر ہو تو اس کو امام کی طرف رکھا جائے گا اور اگر وہ بچہ مؤنث ہو تو اس کی ماں کو امام کی طرف مقدم کیا جائے گا کیونکہ اس کی ماں اس سے بڑی ہے اور بڑے کو افضلیت حاصل ہوتی ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"كَبِّرْ كَبِّرْ"[1]"بڑے کو حق دو بڑے کو حق دو ۔"
اس حدیث کو بخاری و مسلم نے بیان کیا ہے ۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ )
[1] ۔صحیح البخاری رقم الحدیث (3002)صحیح مسلم رقم الحدیث (1669)
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب