السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مردوں ،عورتوں اور بچوں کی نماز جنازہ پڑھاتے وقت امام کہاں کھڑا ہوگا؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مرد اور عورتیں بڑے ہوں یا چھوٹے نماز جنازہ کے وقت امام مرد کے سرکے برابر اور عورت کے وسط میں کھڑا ہو گا اسی طرح امام چھوٹے بچے کے سر کے برابر کھڑا ہو گا اور چھوٹی بچی کے درمیان میں کھڑا ہو گا۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ)
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب