السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیاعورت کے لیے نماز جنازہ میں مردوں کے ساتھ کھڑے ہونا جائز ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
نماز جنازہ ہو یا دیگر نمازیں عورت کے لیے مردوں کے ساتھ کھڑے ہونا جائز نہیں ہے اس کے لیے نماز جنازہ ادا کرنا تو مشروع ہے مگر وہ مردوں کے پیچھے کھڑی ہوگی جس طرح کہ دیگر نمازوں میں عورتیں مردوں کے پیچھے کھڑی ہوتی ہیں(سعودی فتوی کمیٹی)
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب