السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا عورت کے لیے مردوں کے ساتھ نماز جنازہ میں شرکت کرنا جائز ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
عبادات جن کو اللہ نے اپنی کتاب میں مشروع قرار دیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی سنت میں بیان کیا ان میں اصل یہ ہے کہ وہ مردوں اور عورتوں کے لیے عام ہیں الایہ کہ ان کے مردوں یا عورتوں کے ساتھ خاص ہونے کی کوئی دلیل مل جائے اور نماز جنازہ ان عبادات میں سے ہے جن کو اللہ اور اس کے رسول نے مشروع قراردیا ہے اور اس میں مردوں اور عورتوں سے عام خطاب ہے مگر عورتوں کی صفیں مردوں کی صفوں سے پیچھے ہوں گی۔
اور یہ بھی ثابت ہے کہ عورتوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز جنازہ اسی طرح ادا کی جیسے مردوں نے ادا کی تھی لیکن وہ تدفین کے لیے جنازوں کے پیچھے نہیں جائیں گی۔ کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع کر رکھا ہے۔
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب